16 اپریل 2012 - 19:30

پاکستان کے صدر آصف علي زرداري نے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل جمہوريت کے ساتھ وابستہ ہے۔

ابنا: آصف علی زرداری نےبائيسويں اے پي اين ايس ايوارڈ تقريب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بدنامي کي مہم کو برداشت کيا اور فيصلہ عوام پر چھوڑديا،عوام انصاف کريں کہ کيا ہم پر تنقيد کي گئي يا ہميں بدنام کرنے کي مہم چلائي گئي

ہم نہ مشتعل ہوئے اور نہ آئندہ ہونگے،کسي کے خلاف انتقامي کارروائي کي نہ آئندہ کرينگے،عوام اظہار رائے کي آزادي اور ہرزہ سرائي کي مہم ميں فرق کرسکتے ہيں

صدر نے کہا کہ آمروں نے آئين کا حليہ بگاڑا ليکن پيپلز پارٹي نے جمہوري آئين کو بحال کيا،غيرجمہوري عناصر نے ہميں ٹارگٹ کيااور کاميابيوں کو ناکام بنانے کي کوشش کي، بعض اوقات ہماري کردار کشي بھي کي گئي،اب ہرزہ سرائي مہم کا نشانہ وزيراعظم گيلاني اور انکے اہل خانہ ہيں، سرائيکي صوبے کے ليے آواز اٹھانے اور ميرا ساتھ دينے پر انھيں نشانہ بنايا گيا.
 .......
/169